جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش کمار چوتھی بار جے ڈی یو کے قومی صدر منتخب
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش کمار چوتھی بار جے ڈی یو کے قومی صدر منتخب

Awaz E Bihar•24 مارچ، 2026 کو 01:30 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں


پٹنہ، 24 مارچ (اے بی این)۔ وزیر اعلی نتیش کمار ایک بار پھر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ ان کی چوتھی مدت ہوگی، اور وہ 2028 تک اس عہدے پر رہیں گے۔ اس کا باقاعدہ اعلان دوپہر 2:30 بجے کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں ان کا انتخابی سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔
ریٹرننگ افسر اور جے ڈی یو لیڈر انیل ہیگڑے انہیں سرٹیفکیٹ دیں گے۔ چونکہ نتیش کمار ہی اس عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے والے واحد امیدوار تھے، اس لیے انتخابی عمل ایک رسمی حیثیت ہی رہا۔
جے ڈی یو کے ایگزیکٹو صدر سنجے جھا نے بتایا کہ نتیش کمار کی نامزدگی 19 مارچ کو دہلی میں جے ڈی یو کے قومی دفتر میں داخل کی گئی تھی۔ پرچہ نامزدگی دو سیٹوں میں ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے۔پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ منگل کی صبح 11 بجے تھی لیکن کسی اور امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جے ڈی یو میں قومی صدر کے عہدہ کا عمل مکمل طور پر بلا مقابلہ تھا، جس سے نتیش کمار کے دوبارہ انتخاب کو یقینی بنایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار پہلی بار 2016 میں جے ڈی یو کے قومی صدر بنے تھے، جب سابق صدر شرد ھ یادو نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ 2019 میں دوبارہ صدر بن گئے۔ 2020 میں انہوں نے اس ذمہ داری سے دستبردار ہو کر یہ عہدہ سی پی سنگھ کو سونپ دیا۔ بعد میں راجیو راجن(للن سنگھ) صدر بنے، لیکن دسمبر 2023 میں استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد نتیش کمار نے دوبارہ پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی۔اس طرح تنظیمی تبدیلیوں کے بعد نتیش کمار ایک بار پھر جے ڈی یو کا چارج سنبھالتے ہوئے قومی صدر کے عہدہ پر واپس آگئے ہیں۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026