يوم آزادی کے موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں امیش سنگھ کشواہا نے پرچم کشائی کی
Awaz E Bihar••58 ویوز•1 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 15 اگست : ہندستان کے 80ویں يوم آزادی کے موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے قومی پرچم لہرایا اور ترنگے کو سلامی دی۔ مسٹر کشواہا نے اس موقع پر ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے مجاہدینِ آزادی اور قومی رہنماؤں کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کیا اور کہا کہ یومِ آزادی ہم وطنوں کو ان عظیم سپوتوں کی قربانی، ریاضت اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جن کی قربانیوں کی بدولت ملک کو آزادی ملی۔ مسٹر کشواہا نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ملک کے اتحاد، سالمیت اور جمہوری قدروں کو مضبوط کرتے ہوئے ترقی یافتہ بہار اور خود کفیل ہندستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔