پٹنہ، یکم مئی، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج شری شری 108 شری شرن نواس بابا مہتو صاحب میلے-2026 کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے شری شری 108 شری شرن نواس بابا مہتو صاحب مندر میں پوجا کی اور ریاست کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ نالندہ ضلع کے سرمیرا بلاک کے پرانواں گاؤں میں منعقدہ اس ریاستی میلے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران اور ضلع انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو پھولوں کا گلدستہ، شال اورمومینٹو پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ میرے لیے ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہے۔ ہمارے لیڈر جناب نتیش کمارجی نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بہار کوسجانے اور سنوار نے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے ہی شری شری 108 شری شرن نواس بابا مہتو صاحب میلے کو سرکاری درجہ دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے خوشحال بہار کا تصور کیا ہے ہم اسے ہر قیمت پر پورا کریں گے، شری شری 108 بابا مہتو صاحب نے یہاں اور قرب و جوار کے علاقہ میں بھائی چارہ اور آپسی محبت کا پیغام دیا ہے ۔آج سے تقریباً 800 سال پہلے ہمارے ہی خاندان سے نکل کرسادھو سنت بن کرسماج میں ہم آہنگی قائم کرنے کا پیغام دیاہے،اسے ہمیں اپنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا مہتو صاحب نے معاشرے کو مذہبی تعلیم اور اخلاقیات سے جوڑنے کا کام کیا۔ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ایک خوشحال بہار کوقائم کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب بہار خوشحال ہوگا تب ہی ملک ترقی کرے گا۔ ہم سب مل کر بہار کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے گزشتہ 20 برسوں میں بہار میں صحت، تعلیم، بجلی، سڑکیں اور پینے کا پانی سمیت تمام ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔ اس کو آگے بڑھانا ہے۔ ہماری حکومت ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمارجی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ جناب نتیش کمار جی نے جو ترقیاتی لکیر کھینچی ہے اسے آگے بڑھانا ہے۔ حکومت لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال، خود انحصاری اور خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنا کر بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سہیوگ پروگرام مہم 19 مئی سے شروع ہوگی۔ اس پروگرام کے تحت ہر ماہ پنچایت سطح پر دو روزہ کیمپ منعقد کیے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بلاک،زون اور تھانے سے متعلق لوگوں کے مسائل کو ایک مقررہ مدت میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیا پڑھیں اور محفوظ رہیںیہ ہمارا فریضہ ہے۔ تمام ا سکولوں اور کالجوں کے ارد گرد پولیس تعینات رہے گی۔ بہار کے تمام 534 بلاکوں میں ماڈل اسکول قائم کیے جائیں گے۔ ہم ایسے ماڈل ا سکول بنانا چاہتے ہیں جس میں غریبوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ وزراء اور افسران کے بچے بھی تعلیم حاصل کریں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ بڑے اسکولوں میں صرف وزیروں اور افسران کے بچے ہی پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل 2026 کو میں نے تمام ضلع کے ڈی ایم کی میٹنگ بھی بلائی تھی۔ میرا ماننا ہے کہ ماڈل اسکولوں کا تصور اسی وقت کامیاب ہوگا جب ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اورافسران کے بچے بھی ان میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بھگوان بدھ کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے امن کا پیغام دیا تھا۔ جناب نتیش کمار جی نے بہار میں امن کے ساتھ ساتھ اچھی حکمرانی کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔ انصاف کے ساتھ ہر شعبے میں ترقی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے شری شری 108 شری شرن نواس بابا مہتو صاحب میلے کوسرکاری میلہ کا درجہ دنے کے ساتھ ہی یہاں ایک آڈیٹوریم بھی تعمیر کرایا ہے۔ سرکاری میلے کے لیے زمین حاصل کی جائے گی تاکہ اس کے انعقاد میں کوئی دقت نہ ہو۔ مین روڈ سے اس مقام تک ایک سڑک تعمیر کی جائے گی تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔ یہاں واقع انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) اور اضافی پرائمری ہیلتھ سینٹر کا نام شری شری 108 شری شرن نواس بابا مہتو صاحب کے نام پر رکھا جائے گا۔ بابا مہتو صاحب نے خوشحالی، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا۔ ہم ان اقدار کو اپنی زندگی میں اپنانے کا عہد کریں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمارجی نے ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اورنوکری فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ہماری حکومت اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم اس عہد کو ہر صورت پورا کریں گے۔ ہم بجلی کی پیداوار بڑھانے، بہار میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو اور بہار خوشحال ہواسے لے کر ہم لوگ کام کررہے ہیں۔ ہماری کو شش ہے کہ 20 نومبر تک بہار میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوسکے۔