جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایکو ٹورازم کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ تیار کریں: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ایکو ٹورازم کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ تیار کریں: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•25 اپریل، 2026 کو 05:08 PM•8 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 25 اپریل (اے بی این) وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے ہفتہ کے روز حکام کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں ایکوسیاحت کی ترقی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔
وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے آج ایکو ٹورزم سے متعلق جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، محکمہ آبی وسائل، چھوٹے معمولی آبی وسائل کا محکمہ، محکمہ شہری ترقی اور ہاؤسنگ، محکمہ پنچایتی راج کے افسران نے ایکو ٹورزم کی ترقی کو لے کر اپنے اپنے محکموں کے ایکشن پلان کے تعلق سے تفصیلی جانکاری دی۔
وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے جائزہ میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں ایکو ٹورازم کے بہت امکانات ہیں۔ عہدیداروں کو اس کی مجموعی ترقی کے لئے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے تاریخی ورثے، ثقافتی اور مذہبی مقامات کو ایکو سیاحت سے جوڑنا چاہئے۔ مسٹرچودھری نے کہا کہ بہار کو ملک و بیرون ملک کے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز بنانے اور روحانی، ثقافتی اور ایوک ٹورزم ہب کے طورپر تیار کرنے کے لیے حکومت پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریاست کے آبی ذخائر کے ارد گرد پی پی پی ماڈل کے تحت سیاحتی سہولیات تیار کی جائیں اور اس عمل میں مقامی لوگوں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔ سیاحوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے جلد سیاحتی پیکج تیار کیے جائیں تاکہ سیاح ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔
وزیراعلیٰ چودھری نے ہدایت دی کہ وزراء، ایم ایل اے، عہدیداروں اور ملازمین کے لئے ایک خصوصی دو روزہ سیاحتی پیکیج تیار کیا جائے، تاکہ وہ بہار کے اہم سیاحتی مقامات پر جاکر قیام کرسکیں اور وہاں کی سہولیات کا تجربہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ حکام خود ان مقامات کا دورہ کریں اور وہاں وقت گزاریں۔ اس سے انہیں نہ صرف زمینی سطح پر انتظامات کی سمجھ ملے گی، بلکہ عام لوگوں کے درمیان بھی ان مقامات کی خصوصیات اور دستیاب سہولیات کی معلومات پہنچیں گی، اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
مسٹر چودھری نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کے جو بھی تالاب ہیں اس کے چاروں جانب احولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کا محمہ شجرکاری کرائے اور سیاحتی سہولیات کو تیار کرے۔ اس سے مقامی روزگار کو فروغ ملے گا۔ ریاست کے گرین کور ایریا میں اضافہ ہوگا اور اس سے پانی کے تحفظ میں بھی سہولت ہوگی۔
وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے ہدایت دی کہ ریاست کے جین سرکٹ کو بھی ترقی دینے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا جائے اور جین برادری کے ارکان سے بات کی جائے اور ان کا تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحتی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے اہم کوششیں کی گئی ہیں۔ بہت سے تاریخی مقامات کو محفوظ کیا گیا ہے۔ حکومت عوامی بہبود کے کاموں میں مصروف ہے اور ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کئی کام کیے جارہے ہیں۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026