جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آر جے ڈی کا 19 اگست کو بہار کی 'بے حس اور غیر فعال حکومت کے خلاف لوک بھون مارچ: تیجسوی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

آر جے ڈی کا 19 اگست کو بہار کی 'بے حس اور غیر فعال حکومت کے خلاف لوک بھون مارچ: تیجسوی

Awaz E Bihar•18 اگست، 2026 کو 05:41 PM•12 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 18 اگست (اے بی این) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگذار قومی صدر تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی بہار کی 'بے حس اور غیر فعال حکومت کے خلاف 19 اگست کو لوک بھون مارچ کرے گی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ بہار میں سمرت چودھری حکومت طلبہ کے مفادات کے تئیں پوری طرح سے بے حس ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سیوان اور جہان آباد میں حالیہ فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کا ابھی تک حکم نہیں دیا گیا ہے۔
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پوچھا کہ سیوان میں پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے اے کے 47 کس نے فراہم کیے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کر کے معاملے سے ہاتھ دھونے کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ اصل مجرم وہ ہے جس نے اسے اے کے 47 دے کر فائرنگ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اس معاملے میں ملوث اعلیٰ حکام کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور واقعہ کا انکشاف کیا جائے۔
آر جے ڈی کے کارگذار قومی صدر نے کہا کہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ سے لے کر بی پی ایس سی تک کوئی امتحان نہیں ہے جس کے پرچے لیک نہ ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے ساتھ ساتھ اب بہار میں حکومت کا سربراہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہے اور اس صورتحال میں حکومت کوئی بہانہ بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں جرائم کا سلسلہ جاری ہے جس سے ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت کی کمزور انتظامی گرفت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریجن سے لے کر ڈسٹ بن تک اس حکومت کے دور میں گھپلوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن کوئی بھی کیس عدالتی انجام تک نہیں پہنچا۔
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 21 سال سے برسراقتدار رہنے والی حکومت ناکارہ اور بے بس نظر آتی ہے۔ سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ حکومت اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ رہی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے ان کے مستقبل سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مسائل کو سمجھنے کی بجائے انہیں طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی 19 اگست کو آر جے ڈی پارٹی دفتر سے لوک بھون تک مارچ کرے گی، جس میں پیپر لیک کو روکنے، نوکریوں میں منصفانہ بھرتی، بے روزگاری اور ہجرت پر قابو پانے، ریاست میں جرائم پر قابو پانے، اور طالب علموں کے ساتھ فائرنگ کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے مسائل اٹھائے جائیں گے۔
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ حکومت اس مارچ کو لے کر پہلے ہی سرگرم ہو چکی ہے اور پولس پہلے ہی پٹنہ کالج سے ایک طالب علم لیڈر سمیت کئی طلباء کو لے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے مارچ کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے لیکن ان کا عزم قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مارچ میں حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہونے والے تمام طلباء، تنظیموں، افراد اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کرپشن کے خلاف ان کی پارٹی کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026