جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آن لائن محصولات خدمات میں تیزی لائیں، زیر التوا معاملات کو فوری طور پر نمٹائیں: ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

آن لائن محصولات خدمات میں تیزی لائیں، زیر التوا معاملات کو فوری طور پر نمٹائیں: ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال

Awaz E Bihar•6 ستمبر، 2026 کو 07:14 PM•43 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 06 ستمبر (اے بی این) محکمہ محصولات و اراضی اصلاحات کی خدمات کو مزید مؤثر اور عوامی مفاد کی حامل بنانے کے سلسلے میں محکمہ کے وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال 15 ستمبر کو تمام اضلاع کے محصولات سے متعلق تمام افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ اجلاس کریں گے۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل کلکٹروں، اراضی اصلاحات کے ڈپٹی کلکٹروں اور سرکل افسران سے محصولات سے متعلق کاموں اور آن لائن خدمات کی پیش رفت کی معلومات لی جائیں گی۔ زیر التوا معاملات کو فوری طور پر نمٹانے اور عام لوگوں کو مقررہ مدت کے اندر آن لائن خدمات کا فائدہ فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال نے کہا کہ محکمہ محصولات کی خدمات میں کسی بھی سطح پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اپنے اپنے علاقوں میں زیر التوا معاملات کی نشاندہی کرکے ان کے نمٹارے کے لیے واضح لائحہ عمل تیار کریں اور مقررہ مدت کے اندر نتائج یقینی بنائیں۔ صرف اجلاس اور رپورٹ سے کام نہیں چلے گا، بلکہ اس کا اثر زمینی سطح پر نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن محصولات کی خدمات عوام کی سہولت کے لیے ہیں۔ اگر آن لائن درخواستیں زیر التوا رہتی ہیں یا لوگوں کو خدمات حاصل کرنے کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں تو یہ نظام کے مقصد کے خلاف ہے۔ ایسے معاملات میں متعلقہ افسر کی جواب دہی طے کی جائے گی۔وزیرموصوف نے کہا کہ آئندہ جائزہ اجلاس میں ضلع وار پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور کمزور کارکردگی والے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹائیں اور آن لائن خدمات کی رفتار اور معیار میں بہتری لائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے متعلق محصولات کے معاملات میں لاپرواہی برتنے والے افسران کو کسی بھی صورت میں تحفظ نہیں دیا جائے گا۔
محکمہ کی ہدایات پر عمل درآمد میں کمی پائے جانے پر ذمہ داری طے کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔محکمہ نے تمام کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ضلع کے تمام ایڈیشنل کلکٹروں، اراضی اصلاحات کے ڈپٹی کلکٹروں اور سرکل افسران کی اجلاس میں لازمی شرکت یقینی بنائیں۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026