وزیر اعلیٰ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن شاندار بلے باز، بہار کے لال مسٹر ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک اور شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا
Awaz E Bihar••36 ویوز•2 منٹ پڑھیں
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ واقع اپنے دفتر احاطہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں فاتح ہندوستانی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہار کا سر فخر سے بلند کرنے والے مسٹر ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک،مومینٹو اور شال دے کر اعزاز سے نوازا۔وزیر اعلیٰ نے مسٹر ایشان کشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے کرکٹر مسٹر ایشان کشن نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میری نیک خواہشات ہیں کہ وہ مستقبل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نئے ریکارڈ قائم کریں اور ملک کی شان میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار کے بچوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ہم ان کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، محکمہ کھیل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب سنجے کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رویندرن شنکر کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور کرکٹر مسٹر ایشان کشن کے کی فیملی کے اراکین بھی موجود تھے۔