جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پنجاب کو نشانہ بنا رہی ہے مودی حکومت: کیجریوال
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

پنجاب کو نشانہ بنا رہی ہے مودی حکومت: کیجریوال

Awaz E Bihar•9 مئی، 2026 کو 05:27 PM•18 ویوز•4 منٹ پڑھیں

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت میں تفتیشی ایجنسیاں دوسری پارٹیوں کو توڑنے، ان کے لیڈروں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل کرانے کا کام کرتی ہیں۔کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت کے وزیر سنجیو اروڑہ کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے پڑ رہے ہیں۔ ای ڈی کا کام یہ ہے کہ ملک کے اندر اگر کہیں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے تو اسے روکنا اور اس کی جانچ کرنا۔ اگر اس مقصد سے ای ڈی اپنی کارروائی کرے تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن جب سے اس ملک کے اندر مودی جی کا راج آیا ہے، سی بی آئی بدعنوانی کو روکنے کے لیے کام نہیں کرتی اور نہ ہی ای ڈی منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کام کرتی ہے۔ وہ صرف اور صرف دوسری پارٹیوں کو توڑنے، ان کے لیڈروں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں بی جے پی میں شامل کرانے کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنجیو اروڑہ کے گھر ای ڈی کوئی منی لانڈرنگ کی جانچ کرنے نہیں آئی ہے، بلکہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر ان کے یہاں ای ڈی کا یہ دوسرا چھاپہ ہے۔ اس سے پہلے 17 اپریل کو ای ڈی آئی تھی اور سنجیو اروڑہ کے گڑگاؤں، لدھیانہ اور دہلی کے تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے تھے۔ وہ چھاپے تین دن چلے تھے۔ ان تین دنوں کی کارروائی میں ای ڈی کو ایسا کیا نہیں ملا جو آج ڈھونڈنے آئے ہیں؟ اسی وقت اشوک متل کے یہاں بھی چھاپہ مارا گیا تھا، وہاں بھی تین دن کارروائی چلی اور اس کے بعد اشوک متل نے بی جے پی جوائن کر لی۔ اس کے بعد ان کے یہاں چھاپے ختم ہو گئے اور ان کا سارا معاملہ رفع دفع ہو گیا۔
کیجریوال نے کہا کہ سنجیو اروڑہ نے بی جے پی جوائن نہیں کی۔ اس دن سنجیو اروڑہ پر کافی دباؤ ڈالا گیا کہ بی جے پی جوائن کر لو۔ اگر وہ اس دن بی جے پی میں شامل ہو جاتے تو شاید آج ای ڈی کا چھاپہ نہ پڑتا۔ آج ای ڈی کی کارروائی انہیں سبق سکھانے کے لیے ہوئی ہے کہ انہوں نے بی جے پی جوائن کیوں نہیں کی۔ یا تو بی جے پی جوائن کر لو، ورنہ گرفتار کر لیے جاؤ گے۔ اس لیے آج ای ڈی کا چھاپہ پڑا ہے۔ یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے کہ مودی راج کے اندر ایجنسیوں کا کھلے عام غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی خاص طور پر پنجاب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چار سال سے دیہی ترقی کے ہزاروں کروڑ روپے، جن سے منڈیوں اور گاؤں گاؤں کی سڑکیں بننی ہوتی ہیں، وہ وزیراعظم نے روک دیے۔ پنجاب کی پنجاب یونیورسٹی کو قبضے میں لینے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چنڈی گڑھ کو ہریانہ کو منتقل کرنے اور پنجاب سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے اور بی بی ایم بی کو ہتھیانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے نہ جانے کتنے معاملات ہیں جہاں مرکزی حکومت پنجاب کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ اب گزشتہ کچھ دنوں سے روز بس ایک ہی خبر ہے کہ آج ای ڈی نے یہاں چھاپہ مار دیا، آج وہاں چھاپہ مار دیا۔ جیسے ہی بنگال کے انتخابات ختم ہوئے، دہلی سے ای ڈی کی پوری ٹیم پنجاب کے اندر آ گئی ہے۔ ان کا مقصد کوئی کالا دھن یا منی لانڈرنگ ڈھونڈنا نہیں ہے۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026