جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
11 لاکھ 18 ہزار 937 پکے مکانات تعمیر کرنے کا ہدف
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

11 لاکھ 18 ہزار 937 پکے مکانات تعمیر کرنے کا ہدف

Awaz E Bihar•20 اگست، 2026 کو 07:43 PM•91 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این): بہار کے غریب اور بے گھر خاندانوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کی سمت ریاست کو ایک بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے وزیر اعظم آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مالی سال 2026-27 میں مکمل ہونے والے 2 لاکھ 35 ہزار مکانات کے داخلہ پروگرام میں شرکت کی اور مستحقین کے درمیان نئے تعمیر شدہ مکانات کی چابیاں اور نئے منتخب مستحقین کو منظوری خطوط تقسیم کیے۔ اسی موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے بہار کے لیے مقرر کیے گئے نئے ہدف سے متعلق خط بھی وزیراعلیٰ کو سونپا گیا۔سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر احاطے میں واقع باپو سبھاگار میں محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے منعقدہ پروگرام کا افتتاح وزیراعلیٰ نے شمع روشن کرکے اور پودوں کو پانی دے کر کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم آواس یوجنا-گرامین کی حصولیابیوں، پیش رفت اور اسکیم کے اہم پہلوؤں پر مبنی مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔
مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پی ایم آواس یوجنا-گرامین کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے بہار کو مختص 11 لاکھ 18 ہزار 937 پکے مکانات کے ہدف سے متعلق خط وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے حوالے کیا۔ اس ہدف کے لیے بہار کو مرکزی حکومت سے 13,427 کروڑ روپے کی امداد ملے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج بہار کے لیے فخر اور اعزاز کا دن ہے۔ غریب خاندانوں کو پکا مکان فراہم کرنے کا یہ پروگرام ریاست کو ترقی کی نئی سمت میں لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اندرا آواس یوجنا کے تحت 1986 سے 2014 تک بہار میں صرف 30 لاکھ پکے مکانات تعمیر کیے گئے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2014 سے 2026 تک 50 لاکھ پکے مکانات غریب خاندانوں کو الاٹ کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2018 کے سروے میں 19 لاکھ ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو پکے مکانات سے محروم تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے تعاون سے ان خاندانوں کو بھی پی ایم آواس یوجنا-گرامین کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ آج جن خاندانوں کو گھروں کی چابیاں دی گئی ہیں، ان کے لیے یہ صرف ایک مکان نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو نئی بلندی دینے کا ذریعہ ہے۔ اپنے سر پر پکی چھت نہ صرف خاندان کو تحفظ اور عزت فراہم کرتی ہے بلکہ خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے ہر ضرورت مند خاندان تک پہنچنے چاہئیں۔ جب تمام خاندانوں کے پاس پکے مکانات ہوں گے، تب ہی ہندوستان ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بننے کی سمت تیزی سے آگے بڑھے گا اور بہار بھی خوشحال ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے ’سہیوگ پروگرام‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو انصاف دلانے اور افسران کو صحیح سمت دکھانے والا اہم پروگرام ہے۔ اس کے تحت درخواستوں پر 30 دن کے اندر کارروائی یقینی بنائی گئی ہے اور مقررہ مدت میں کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ’سہیوگ پروگرام‘ کے تحت 6 لاکھ 42 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 96 فیصد درخواستوں کا تصفیہ کیا جاچکا ہے۔ کارروائی میں غفلت برتنے والے 9,500 اہلکاروں کو پہلا، 950 افسران کو دوسرا اور 350 افسران کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بہار میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جیویکا کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیلف ہیلپ گروپس سے 1 کروڑ 81 لاکھ جیویکا دیدیاں وابستہ ہیں، جن میں 30 لاکھ سے زیادہ دیدیاں لکھپتی بن چکی ہیں۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ نالندہ، بکسر، بھاگلپور اور موتیہاری جیسے مذہبی و تاریخی سیاحتی مراکز پر خصوصی مہم چلا کر جیویکا دیدیوں کی مصنوعات کے لیے بازار فراہم کیا جائے اور ہاٹ قائم کرنے کا انتظام کیا جائے، تاکہ خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو وسیع مارکیٹ مل سکے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے اپیل کی کہ وہ بہار کا دورہ کرتے رہیں اور ریاست کو خوشحال بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں، تاکہ دیہی علاقوں کو مزید منظم اور ترقی یافتہ بنایا جاسکے۔
مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بہار حکومت کی جانب سے دیہی ترقی کے شعبے میں کیے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے ’سہیوگ پروگرام‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں کو بھی اس پروگرام سے سبق لیتے ہوئے اسے اپنانا چاہیے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہار میں جیویکا کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں جیویکا دیدیوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔
پروگرام کے آغاز پر محکمہ دیہی ترقیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایچ آر سری نواس نے وزیراعلیٰ کو سبز گلدستہ اور مومینٹو پیش کرکے خیرمقدم کیا۔تقریب سے مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان، نائب وزیراعلیٰ بیجیندر پرساد یادو، دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار اور محکمہ دیہی ترقیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایچ آر سری نواس نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وزیر زراعت وجے کمار سنہا، کوآپریٹو کے وزیر رام کرپال یادو، دیہی امور کے وزیر سنیل کمار، ریونیو و اصلاحات کے وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، سماجی بہبود کی وزیر ڈاکٹر شویتا گپتا، وزیراعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، جیویکا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ہمانشو شرما سمیت متعدد عوامی نمائندے، معززین، سینئر افسران، مستحقین اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026