جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جموئی واقعہ کے دو اہم ملزم گرفتار ، پولیس تصادم کے دوران نندن یادو کی ٹانگ میں گولی لگی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

جموئی واقعہ کے دو اہم ملزم گرفتار ، پولیس تصادم کے دوران نندن یادو کی ٹانگ میں گولی لگی

Awaz E Bihar•22 ستمبر، 2026 کو 02:27 PM•7 ویوز•3 منٹ پڑھیں

واقعہ کا قابل اعتراض ویڈیو وائرل کر نے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج 3 گرفتار

جموئی میں ایک نابالغ طالبہ اور اس کے دوست کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کے واقعہ میں ملوث دو اہم ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ۔ دوسرے دن، ضلع کی سطح پر تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی(خصوصی ٹاسک فورس) ٹیم نے دونوں اہم جرائم پیشہ کی شناخت اور انہیں پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ جموئی پولیس کو 22 ستمبر (منگل) کی صبح 5 بجے اطلاع ملی کہ دونوں اہم ملزم ضلع کے پرتاپ پور گاؤں کے باہر ندی کے کنارے چھپے ہوئے ہیں۔
اس اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تو دونوں روپوش مجرم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو نے کی کوشش کر نے لگے۔ اس دوران ہری رام یادو کئی بار گرا، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اسے چوٹیں آئیں۔ جبکہ دوسرا مجرم نندن یادو قریبی جنگل میں چھپا ہوا تھا۔ تلاشی کے دوران اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے ذریعہ اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی میں اس کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔
اس معاملے میں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پہلے دن یعنی 21 ستمبر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن یہ تینوں نابالغ نکلے ۔ اس معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی سطح پر لگاتار چھاپوں اور جانچ کا نتیجہ ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر اس معاملے کا پردہ فاش ہو گیا۔ اس کے علاوہ دوسرے دن دونوں اہم مجرم پکڑے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں اہم گرفتار ملزم ہریرام یادو اور نندن یادو کی مجرمانہ تاریخ پرانی ہے۔ وہ اس علاقے میں بالو کی غیر قانونی کانکنی اور غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف قریبی تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ان کے غیر قانونی ریکیٹ میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموئی کے ایس پی شری وشواجیت دیال خود اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اہم مجرموں سے مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے۔ اگر اس میں کسی اور کا نام آیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر سطح پر ملوث مجرموں یا مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔
اس حساس واقعے سے متعلق ویڈیو بنانے اور نابالغ لڑکی کی شناخت چھپائے بغیر اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں، مقدمہ نمبر 45/26 مورخہ 21 ستمبر کو جموئی سائبر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ یہ کیس آئی ٹی ایکٹ، پوکسو ایکٹ اور جے جے (جووینائل جسٹس) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو مسلسل اس پوسٹ کو وائرل کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ 120 سوشل میڈیا پوسٹس یا پروفائلز پر بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ملوث دیگر سوشل میڈیا پروفائلز کی بھی نشاندہی کی جائے گی اور کارروائی کی جائے گی۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026