جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کے نوجوان اپنے ہنر سے روزگار حاصل کر رہے ہیں: سمراٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کے نوجوان اپنے ہنر سے روزگار حاصل کر رہے ہیں: سمراٹ

Awaz E Bihar•23 اگست، 2026 کو 07:40 PM•58 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 23 اگست:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈا سکل،محکمہ کے ذریعہ پرائیویٹ شعبہ میں بینکنگ، مالیاتی خدمات، انشورنس، ریٹیل اور دیگر متعلقہ شعبوں میں منعقد میگا جاب فیئر 2026 کا تقررنامہ تقسیم پروگرام کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا ۔سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر احاطہ میں واقع گیان بھون کے گراؤنڈ فلور پر منعقدہ میگا جاب فیئر میں وزیر اعلیٰ نے مختلف آجروں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ان نوجوانوں سے بات چیت کی جوروزگار کے لیے انٹرویو کے لیے آئے تھے اور ان کے کیریئر اورروزگار سے متعلق معلومات حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو AI سے چلنے والے کیوسک کے ذریعے کیریئر اور روزگار تلاش کرنے میں فراہم کی جانے والی مدد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے تقرر کر نے والوں کے ذریعہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو تقرری نامہ دیا۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پرتگیا انٹرن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آجروں کو بھی اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے چین کے شنگھائی میں منعقد ہو نے والے عالمی ہنر مقابلہ 2026میں ہندوستان کی نمائندگی کر نے والے انڈیا اسکل فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے میگا جاب فیئر 2026 سے متعلق کافی ٹیبل بک کا اجراء کیا۔وزیراعلیٰ کے سامنے میگا جاب فیئر 2026 پر مبنی مختصر فلم کی بھی نمائش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے ریمورٹ ک ذریعے، بہار انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ،بھوجپور میں ذہنی طور پر صحت یاب ہونے والے افراد کی بازآباد کاری کے لیے ٹریننگ سینٹر اور معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹیز کے اسکل ڈیولپمنٹ اور آجیویکا سے متعلق ٹریننگ سینٹر اور روانگی سے قبل اورینٹیشن ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میگا جاب فیئر میں 115 سے زائد آجروں کی شرکت سے 20,226 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ ان میں سے 3,940 نوجوانوں کو بہار کے اندر روزگار ملا، 36 معذور افراد کو بھی روزگار کے مواقع ملے، اور 476 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے تمام منتخب نوجوانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روزگار ملنے سے ان کی زندگی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بہار میں ریاستی اور ڈویژن کی سطح پر روزگار میلے منعقد کیے گئے تھے۔ اب حکومت نے آئندہ سال سے بہار کے ہر ضلع میں روزگار میلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ بہار کے نوجوان اپنے ہنر سے روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ بہار کے ہنرمند ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ کسی کو روزی روٹی کے لیے بہار چھوڑنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں این ڈی اے حکومت نے 10 لاکھ لوگوں کو نوکری اور 10لاکھ لوگوں کو روزگا دینے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس عرصے کے دوران ساڑھے گیارہ لاکھ لوگوں کوکو سرکاری ملازمتیں اور 51لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں صنعت، انفراسٹرکچر اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔مرکزی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پٹنہ میں عالمی تجارتی مرکز قائم کرے تاکہ دنیا کے لوگوں کو بہار کی طرف راغب کیا جا سکے اور اس کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی پی پی موڈ کے تحت 126 کلو میٹر طویل میرین ڈرائیو کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 70,ہزار کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جس میں بہار حکومت 20ہزار کروڑ اور نجی شعبے نے 50, کروڑ روپے کا حصہ ڈالا ہے۔ بہار میں نوجوانوں کو سستی اور معیاری تکنیکی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ بہار کے سرکاری پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں5 میں اور انجینئرنگ کالج میں10 فیس میں انجینئرنگ کی تعلیم کی سہولت فراہم کی جاہر ہے۔ نوجوانوں کو لینگویج کلاسز بھی دی جا رہی ہیں تاکہ وہ آسانی سے بیرون ملک ملازمت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوسہیوگ پروام کے تحت اب تک 6لاکھ 42ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 96 فیصد پر کارروائی ہو چکی ہے۔ ہر درخواست پر 30 دنوں کے اندر کارروائی کی جانی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی ہنر مقابلہ 2026 چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہو رہا ہے۔ وہاں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے ذریعے 25 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ 12 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند یوتھ پروگرام کے ذریعے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ آزادی کے بعد سے بہار میں کل 278 ڈگری کالج تھے۔ 15 جولائی کو ریاستی حکومت نے بیک وقت 211 ڈگری کالجوں میں تدریس کا افتتاح کیا۔اس کی وجہ سے طلباء کو اب بلاک سطح پر ڈگری کالجوں تک رسائی حاصل ہے۔ ریاست میں 511 ماڈل اسکول کھولے گئے ہیں، جہاں لائیو کلاسز بھی شروع کی گئی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں کہ ماڈل اسکول کے طلبہ کے لیے اساتذہ رات 11 بجے تک آن لائن دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی میں روزگار کا موقع آیا ہے۔
اپنے کردار کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں اور اپنی محنت اور صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ آپ کی کامیابی آپ کے خاندان کو فخر اور دوسرے نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ اگر آپ خوشحالی چاہتے ہیں تو ہنر مند بنیں اور سیکھنے کی عادت ڈالیں۔ سیکھنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ جب آپ ہنر مند ہوں گے تب ہی آپ ترقی کریں گے اور قابل بنیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ سب کے تعاون سے بہار ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔
یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈا سکلز ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری جناب کوشل کشور نے وزیر اعلیٰ کو پودا، شال اورمومنٹو پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلیٰ جناب وجیندر پرساد یادو، یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، محنت وسائل اور مہاجر مزدوروں کی فلاح کے وزیر جناب ارون شنکر پرساد، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، سکریٹری یوتھ، ایمپلائمنٹ اور ہنر مند محکمہ کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں نوجوان موجودتھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026