جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی مجرم بے لگام: سی پی آئی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی مجرم بے لگام: سی پی آئی

Awaz E Bihar•29 اپریل، 2026 کو 07:39 PM•18 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 29 اپریل(اے بی این) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے بدھ کو الزام لگایا ہے کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی مجرم بے لگام ہو گئے ہیں اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں قتل اور جرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافے سے ریاست میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔ مجرم اس قدر نڈر ہو گئے ہیں کہ دن دہاڑے قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بھاگلپور، مظفر پور اور پٹنہ سمیت مختلف اضلاع میں حالیہ مجرمانہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ مسٹر پانڈے نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قتل اور جرائم کے معاملات میں بہار ملک کی ٹاپ پانچ ریاستوں میں شامل ہے اور شرح جرم میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار میں جرائم کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2005 سے اب تک عصمت دری کے واقعات میں 47.8 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست کی جو تصویر سامنے آ رہی ہے اس کے مطابق آئے دن تاجر، سیاسی کارکن، وکلاء، اساتذہ اور عام آدمی جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔ راجدھانی پٹنہ آرمز ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں بہار کا سرکردہ ضلع بن گیا ہے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری نے الزام لگایا کہ ریاست کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے خلاف جدوجہد کے لیے آگے آئیں۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026