جمہوریت کو مضبوط بنانے میں حکمراں و اپوزیشن دونوں کا یکساںکردار
Awaz E Bihar••12 ویوز•4 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 11 جولائی، :(اے بی این) گیا جی کے بپارڈ میں منعقد بہار اسمبلی کے ارکان کے دوروزہ بیداری پروگرام میںنائب صدرجمہوریہ جناب سی پی۔ رادھا کرشنن، گورنرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب اودھیش نارائن سنگھ، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار اور نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار چودھری نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ بپارڈ گیا(گیا جی )،پرائیڈ(لوک سبھا) اور بہار اسمبلی سیکریٹریٹ کے مشترکہ زیر اہتمام یہ دورزوہ اویرنس پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔اویرنس پروگرام کو نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن اور گورنر(ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل جناب سید عطا حسنین نے خطاب کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ،’قابل رکن اسمبلی اور مضبوط قانون ساز اسمبلی خوشحال بہار کی بنیاد ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی کا دارومدار عوامی نمائندوں کی اہلیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے تئیں ان کے عزم پر منحصر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو عوانے اعتماد اور توقعات کے ساتھ اسمبلی میں بھیجا ہے۔ ایسے میں ہررکن اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل، عوام کی توقعا اور ترقی سے متعلق ایشوز کو پوری تیاری، حقائق اور مثبت انداز میں ایوان میں اٹھائے۔ انہوں نے تمام اراکین سے اسمبلی کے کام کاج، ضوابط اور پارلیمانی روایات کا بغور مطالعہ کر نے کی درخواست کی تاکہ وہ جمہوری اداروں کو مزید موثر بنا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں کا تعمیری اور مثبت کردار ناگزیر ہے۔ صحت مند مکالمہ، بامعنی گفتگو اور عوامی مفادات کو ترجیح دینے کا جذبہ اسمبلی کے وقار کو بڑھاتا ہے اور ریاست کی ترقی کو نئی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت ایوان کو دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے خوشحال بہار کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تمام عوامی نمائندوں کو مل کر کام کرناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد سماج کے آخری فرد تک پہنچنے کو یقینی بنانا نہ صرف حکومت کی بلکہ ہر عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسمبلی کے کام کوزیادہ جدید، شفاف اور موثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں پی پی پی ماڈل کے ذریعے بس اسٹینڈ، ٹاؤن شپ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں رفتار دے کر ترقیات کو نئی سمت دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ’سہیوگ پروگرام‘ چلا رہی ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ آپ کی فعال شرکت سے لوگوں کو انصاف اور بہتر خدمات مل سکیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے میدان میں ریاستی حکومت کے تاریخی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی سے ریاست کے مختلف بلاکوں میں 213 نئے ڈگری کالجوں کی شروعات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل اعلیٰ تعلیم کی توسیع، نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے اور خوشحال بہار کی تعمیر کی سمت ایک اہم اور تاریخی قدم ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا کہ گیا جی میں منعقدہ یہ دو روزہ بیداری پروگرام نومنتخب ارکان اسمبلی کو پارلیمانی روایات، قانون سازی کی ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے میں اہم رہنمائی فراہم کرے گا اور ایک قابل رکن اسمبلی، مضبوط اسمبلی اور ایک خوشحال بہار کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا۔