جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی کو  لے کر امیدواروں کا شدید احتجاج  پولیس نے جم کر برسائی لاٹھیاں
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی کو لے کر امیدواروں کا شدید احتجاج پولیس نے جم کر برسائی لاٹھیاں

Awaz E Bihar•8 مئی، 2026 کو 07:50 PM•6 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ : (اے بی این ) راجدھانی پٹنہ میں بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی (ٹی آر ای 4.0) کو لے کر جمعرات کو ہزاروں امیدواروں نے بڑا احتجاج کیا۔ بھرتی عمل جلد شروع کرنے کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اترے امیدواروں اور پولیس کے درمیان اس وقت ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے بیریکیڈ توڑنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی امیدوار ایک دوسرے کے اوپر گر پڑے۔احتجاج میں مرد اور خواتین دونوں امیدوار بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ مظاہرین پٹنہ کالج سے مارچ کرتے ہوئے ڈاک بنگلہ چوراہے کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ہزاروں طلبہ کے سڑکوں پر آنے سے شہر کا ٹریفک بری طرح متاثر ہوا اور کئی اہم راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کی قیادت طلبہ لیڈر دلیپ کمار کر رہے تھے۔ انہوں نے پہلے ہی ہزاروں امیدواروں کے ساتھ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم مسلسل بھرتی عمل میں تاخیر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں امیدوار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
امیدواروں کے مطابق محکمہ تعلیم نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں بھرتی عمل شروع کر دیا جائے گا، لیکن اب تک کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ بی پی ایس سی کیلنڈر کے مطابق یہ امتحان کافی پہلے ہو جانا چاہیے تھا، مگر ابھی تک بھرتی کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ تاخیر کی وجہ سے ہزاروں امیدوار عمر کی حد پار کر سکتے ہیں، جس کے بعد وہ امتحان میں شامل ہونے کے اہل نہیں رہیں گے۔ طلبہ نے حکومت سے فوری قدم اٹھانے اور بھرتی عمل جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے احتجاج کو قابو میں رکھنے کے لیے پہلے ہی بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے تھے۔ ڈاک بنگلہ چوراہے کے آس پاس بیریکیڈنگ بھی کی گئی تھی، لیکن احتجاج کے دوران صورتحال بگڑ گئی اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج کے بعد کئی امیدوار جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔بی پی ایس سی کے امتحان کنٹرولر راجیش کمار کے مطابق اساتذہ بھرتی کے تحت 46 ہزار 882 عہدوں پر تقرری کی جانی ہے۔ تاہم امیدواروں کا کہنا ہے کہ جب تک بھرتی عمل شروع نہیں ہوتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026