جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 بہار کی بیٹیاں خود انحصار بنیں گی و قومی سطح پر اپنی شناخت بنائیں گی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کی بیٹیاں خود انحصار بنیں گی و قومی سطح پر اپنی شناخت بنائیں گی

Awaz E Bihar•23 جولائی، 2026 کو 07:50 PM•41 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ(اے بی این)وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لوک سیوک آواس واقع سنکلپ آڈیٹوریم سے بہٹا کے سکندر پور، میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین) پٹنہ کے مستقل کیمپس کا ریمورٹ کے توسط سے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج سکندر پور، بیہٹا میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین) پٹنہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ مجھے بھی اس تقریب میں شریک ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کر رہا ہوں۔ بہار کی بیٹیوں کے لیے ہنر مندی کی ٹریننگ کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ بہار کے لوگوں کے لیے آج کا دن اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے بہار کی بیٹیاں ہنر مند، خود انحصار بنیں گی اور قومی سطح پر اپنی شناخت بنائیں گی۔ آج کا سنگ بنیاد پروگرام صرف ایک عمارت کی تعمیرنہیں بلکہ بہار کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے، خود انحصار بننے اور خود اعتمادی حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد ہے۔نوجوانوں ، خاص کر خواتین کو جدید تکنیکی مہارتوں سے مضبوط بنا کر ہی خوشحال بہار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میںاسکل ڈیولپمنٹ کو نئی رفتار ملی ہے۔ خواتین ترقی کر رہی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے بھی بہار میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے کئی کام کیے ہیں۔ جن نائک کرپوری ٹھاکرا سکل یونیورسٹی، جس کا نام بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے نام پر رکھا گیا ہے، تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو معیاری ٹریننگ، تکنیکی تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت تقریباً 1500 ہنر مندی کی ٹریننگ کے مراکز کام کر رہے ہیں۔ تقریباً 12 لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ اس وقت1لاکھ 38ہزار نوجوان ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں 38 انجینئرنگ کالج اور 46 پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ چل رہے ہیں۔ بہار کے سرکاری انجینئرنگ کالج صرف 10 روپے کی فیس پر معیاری تکنیکی تعلیم فراہم کرارہے ہیں۔ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں صرف 5 روپے کی فیس پر بچوں کو پڑھایا جارہا ہے۔ اس سے معاشی طور پر کمزور طبقوں کے طلباء کو اعلیٰ تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ریاست میں ہنر مند انسانی وسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انجینئرنگ کالج اور پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں لینگویج لیب بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں طلباء جاپانی، جرمن اور فرانسیسی جیسی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا سکل ڈولپمنٹ کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو ملازمتوں کے لیے تیار کرنا ہے بلکہ انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے ادارے قائم کر دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین)، پٹنہ کا مستقل کیمپس خواتین کو ہنر مندی، خود انحصاری اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا ایک بڑا مرکز بن جائے گا اور ایک خوشحال بہار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکل انڈیا مشن کا آغاز کیا اور اس مقصد کے لیے ایک الگ وزارت بنائی۔ ہنر مند نوجوان 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بہار کے نوجوان خوشحال بہار کے سابق وزیر اعلی نتیش کمار کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم مرکزی حکومت اور بہار حکومت کے تمام افسران کو آج کے پروگرام کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ بہار کی بہنیں اور بیٹیاں ہنر مند بنیں گی اور ملک کو آگے بڑھائیں گی۔پروگرام کے دوران بہار حکومت اور مرکزی حکومت کے اسکل ڈیولپمنٹ صنعت کاری کی وزارت کے درمیان اسکل انڈیا انٹر نیشنل سینٹر(SIc)کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے اور اس کا تبادلہ کیا گیا۔اسے بہار کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنر کی تربیت فراہم کرکے انہیں بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں یہ ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین) کے قیام کا مقصد ریاست کی لڑکیوں کو جدید تکنیکی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ فراہم کرکے انہیں ہنر مند اور روزگار کے قابل بنانا ہے۔ اب تک بہار کی بہت سی نوجوان خواتین کو اس طرح کی تربیت کے لیے دوسری ریاستوں میں جانا پڑتا تھا، لیکن انسٹی ٹیوٹ کے مستقل کیمپس کی تعمیر سے انہیں اپنی ریاست کے اندر ہی معیاری ٹریننگ حاصل ہو گی۔ بہار حکومت نے انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لیے چار ایکڑ زمین مفت فراہم کی ہے۔
، اور عمارت کی تعمیر پر تقریباً 99.97 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس پروگرام کے دوران مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینیو محکمہ جناب جینت چودھری کا ایک پیغام بھی سنا یا گیا۔پروگرام میںیوتھ، روزگار اوراسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے وزیر جناب ارون شنکر پرساد نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا اورمومنٹو پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔پروگرام کے دوران بہٹا کے سکندر پور میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین) پٹنہ کے مستقل کیمپس کی تعمیر پر ایک ویڈیو فلم دکھائی گئی۔اس موقع پر یوتھ، روزگار اوراسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے وزیر جناب ارون شنکر پرساد، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب پرتیئے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ سمیت دیگر دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، جب کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ اسکل ڈیولپمنٹ اور صنعت کاری کی وزارت مرکزی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر دیپک کمار، یوتھ، روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ بہار کے سیکریٹری مسٹر کوشل کشور، اسکل ڈولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ مرکزی حکومت کے ڈائریکٹرجناب ہریکیش مینا اور پلاننگ اینڈ ٹریننگ ڈیپار ٹمنٹ بہار کے ڈائریکٹر سنیل کمار سمیت دیگر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران ، اہم شخصیات اور طلبا موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026