ہر ماہ کی 10 تاریخ کو’بہار پنشن دیوس‘ کے طور پر منایا جائے گا
Awaz E Bihar••3 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 10 جولائی، (اے بی این ) وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس واقع ’سنکلپ‘ آڈیٹوریم میں 97.84 لاکھ سماجی تحفظ پنشن یافتگان کے کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعہ 1,423.94کروڑ روپے کی رقم منتقل کیا۔ اس کے تحت تینوں ریاستی پنشن اسکیموں میں ماہ جون 2026 اور تینوں این ایس اے پی پنشن اسکیموں میں مئی اور جون 2026 کے مہینوں کی رقم شامل ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد اس پروگرام میں سماجی تحفظ پنشن یافتگان اور تمام اضلاع کے ڈی ا یم اور اہم شخصیات منسلک تھیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سماجی تحفظ کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب ہر مہینے کی 10 تاریخ کو ’بہار پنشن ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پنشن کی رقم ہر مہینے کی 10 تاریخ کو ڈی بی ٹی کے ذریعے ریاست کے تمام اہل پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں پہنچ جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ریاست کے 97.84 لاکھ سماجی تحفظ پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں 1,423.94 کروڑروپے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے کامیابی کے ساتھ منتقل کیے گئے ہیں۔ میں اس موقع پر تمام سماجی تحفظ پنشن یافتگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ حکومت کے شفاف، جوابدہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی بہبود کے نظام کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سماج کے غریبوں، بزرگوں، معذوروں اور پسماندہ طبقات کے وقار اور سماجی تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں سماجی تحفظ کی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سہیوگ شیویر پروگراموں اور’ پنچایت وکاس دیوس‘ پروگرم کے موقع پر لوگوں سے بات کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سماجی تحفظ پنشن کے اہل چھوٹیں نہیں۔ اس کے لیے مہم چلائیں۔ جن کے آدھار کارڈ نہیں لنک ہیں ان کا آدھار کارڈ جلد لنک کرائیں۔ انہوں نے پنشن کی تقسیم بروقت، شفاف اور 100 فیصد یقینی بنا یا جائے، تاکہ ہر اہل شہری وقار کے ساتھ سماجی تحفظ کے فوائد حاصل کر سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ ہر ضرورت مند شہری کے وقار، تحفظ اور خود اعتمادی کومضبوطی دینا ہے۔ سوشل سیکورٹی پنشن کی رقم 400روپے سے بڑھا کر 1,100روپے کیے جا نے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ غریب، محروم اور ضرورت مند طبقات کے سماجی تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔