جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تعلیم کے معاملے پر طلبہ کی تحریک کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی: دیپانکر بھٹاچاریہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

تعلیم کے معاملے پر طلبہ کی تحریک کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی: دیپانکر بھٹاچاریہ

Awaz E Bihar•2 اگست، 2026 کو 07:34 PM•44 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) تعلیم میں بدعنوانی، پیپر لیک، فیسوں میں اضافہ، یونیورسٹیوں کی خودمختاری پر مبینہ حملوں اور طلبہ کی تحریکوں پر کارروائی کے معاملے کو لے کر سی پی آئی (ایم ایل) نے اتوار کو مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ تعلیم کے سوال پر ملک بھر میں جاری طلبہ کی تحریک کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی اور یہ تحریک مسلسل وسیع ہوتی جا رہی ہے۔
آئی ایم اے ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ تعلیم کا سوال صرف طلبہ تک محدود نہیں رہ گیا ہے، بلکہ یہ نئی نسل اور معاشرے کے مختلف طبقات کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار سے لے کر دہلی تک طلبہ، نوجوان، مزدور اور محنت کش طبقہ اس جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ ویڈیو بیان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طلبہ کو معافی دینے کی بات کی آڑ میں قدامت پسند اور پدرشاہی سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک 15 سالہ طالبہ تک کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق نئی نسل کے ساتھ کھڑا ہونا جمہوریت اور تعلیمی نظام کے تحفظ کا سوال ہے۔
دہلی میں طلبہ پر ہوئے لاٹھی چارج کا ذکر کرتے ہوئے دیپانکر بھٹاچاریہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کے بعد اب وزیر داخلہ کی جوابدہی بھی طے ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ مقدمات واپس لینے کے اعلان کے باوجود تحریک سے جڑے تمام معاملات کو واپس نہیں لیا جا رہا ہے، جو جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود سی پی آئی (ایم ایل) کے رکن اسمبلی سندیپ سوربھ نے کہا کہ ملک بھر کے طلبہ اور نوجوانوں میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف گہرا غصہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طلبہ کی تحریک، خاص طور پر طالبات کو نشانہ بنا کر اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بہار کی یونیورسٹیوں کی خودمختاری ختم کرنے اور فیسوں میں اضافے کے ذریعے غریب طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے باہر کرنے کا الزام عائد کیا۔
’آئیسا‘ کے بہار ریاستی صدر دھننجے، سکریٹری دیپانکر مشرا اور نائب صدر صبا آفرین نے کہا کہ تنظیم بہار میں تعلیم اور امتحانی نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کے مطالبے کو لے کر تحریک جاری رکھے گی۔ انہوں نے گریجویشن میں 7.5 سی جی پی اے کی شرط ہٹانے، پی ایچ ڈی کی فیسوں میں اضافہ واپس لینے اور نان-نیٹ فیلوشپ نافذ کرنے کا مطالبہ دوہرایا۔ ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ گاندھی میدان میں پرامن مظاہرے کے دوران کئی طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ پولیس نے بربریت کی اور کئی لوگوں کو بغیر اطلاع کے حراست میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاست کا جواب جمہوری تحریک سے دیا جائے گا۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026