جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 ’ریاست میں بچیاں محفوظ نہیں، واقعہ انتہائی سنگین و شرمناک
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

’ریاست میں بچیاں محفوظ نہیں، واقعہ انتہائی سنگین و شرمناک

Awaz E Bihar•22 ستمبر، 2026 کو 05:43 PM•14 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ورکنگ صدر تیجسوی یادو نے جموئی واقعہ کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو قانون و انتظام کے معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے خواتین اور بچیوں کی سلامتی پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے ان کے سابقہ بیان کے حوالے سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ جموئی میں پیش آنے والے واقعہ کو کسی بھی صورت معمولی یا الگ تھلگ واقعہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ان کے مطابق ریاست میں خواتین اور بچیاں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت کے بعض رہنماؤں کے ان بیانات کا بھی حوالہ دیا، جن میں اس طرح کے واقعات کو ’چھٹ پٹ‘ یا ’انفرادی‘ واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ تیجسوی نے کہا کہ ایسے واقعات کی سنگینی کو کم کر کے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔جموئی معاملے میں پولیس کارروائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ پولیس کے مطابق واقعے میں سات سے آٹھ افراد کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے، اس لیے تمام ملزمان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ منگل کو پولیس نے مبینہ مرکزی ملزم نندن یادو کو ایک مڈبھیڑ کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مڈبھیڑ ہوئی اور ملزم زخمی ہو گیا۔ اس سے قبل تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا تھا، جبکہ معاملے کی تفتیش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
تیجسوی یادو نے مڈبھیڑ کی کارروائی کی شفافیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ مڈبھیڑ کن حالات میں ہوئی اور پولیس کارروائی کے دوران کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ ان کے مطابق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے، لیکن ہر کارروائی میں جواب دہی اور شفافیت بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جموئی واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملنا چاہیے۔ تیجسوی نے خواتین اور بچیوں کے خلاف حالیہ دیگر واقعات کا بھی ذکر کیا اور حکومت سے ان معاملات میں اب تک کی کارروائی کی تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس میں تیجسوی نے روہتاس کے ساسارام منڈل جیل میں ایک زیر سماعت قیدی کی موت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے معاملے کی عدالتی تحقیقات، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق قیدی کو 13 ستمبر کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا اور 15 ستمبر کو صدر اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔تیجسوی نے پولیس انتظامیہ میں تبادلے اور تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ خواتین و بچیوں کے خلاف جرائم اور حراست میں اموات جیسے معاملات میں حکومت کو وقت مقرر کرکے کارروائی کرنی چاہیے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026