جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں میٹنگ کا دور جاری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں میٹنگ کا دور جاری

Awaz E Bihar•12 اپریل، 2026 کو 04:53 PM•6 ویوز•4 منٹ پڑھیں

گذشتہ دو مہینوں سے بہار کی سیاست میں جاری ہلچل اب اپنے ا?خری مرحلے میں پہنچنے والی ہے۔ کیونکہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور اہم میٹنگ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی ہے۔ مرکزی وزیر للن سنگھ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی کو پٹنہ طلب کیا گیا ہے۔ ا?ج کی میٹنگ میں جے ڈی یو کے کئی سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔ مرکزی وزیر للن سنگھ بھی میٹنگ میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے بھی میٹنگ کی۔ نتیش کمار نے کل وزیر اعلیٰ رہائش گاہ پر جے ڈی یو لیڈروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوسرے دن نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع وزیر اعلیٰ رہائش گاہ خالی کر دی اور 7 سرکلر روڈ پر چلے گئے۔ اس کے بعد سے نئے وزیر اعلیٰ اور ان کے استعفیٰ کی بحثیں زور پکڑ گئی ہیں۔
سمراٹ چودھری اتوار کے روز صبح 12 گھنٹے کے وقفے میں دوسری بار وزیر اعلیٰ رہائش گاہ پر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نئی حکومت کی تشکیل اور وزیراعلیٰ کے چہرے کے حوالے سے اہم بات چیت کر رہے ہیں۔ امت شاہ، ونود تاوڑے اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے ہفتہ کے روز دہلی میں میٹنگ کی۔ دہلی میں ہونے والی اس میٹنگ کے بعد سمراٹ چودھری اور نتیش کمار کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے بہار میں نئی حکومت کی شکل اور قیادت کے حوالے سے جلد ہی واضح تصویر سامنے ا? سکتی ہے۔
یہ متواتر میٹنگ اور بات چیت اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ ا?ئندہ دو تین روز میں سیاسی صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
بہار کے دونوں نائب وز رائے اعلیٰ ہفتہ کی شام وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ ان کے ساتھ وزیر لکھیندر پاسوان بھی موجود تھے۔ تقریباً 30 منٹ کی میٹنگ کے بعد لیڈروں نے اشارہ دیا کہ صورتحال جلد واضح ہو جائے گی اور مستقبل کی حکومت نتیش کمار کی قیادت میں بنے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا بھی میٹنگ کے بعد لوک بھون لوٹ گئے، جہاں انہوں نے تقریباً ا?دھے گھنٹے تک عہدیداروں سے بات چیت کی۔ جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے جھا اور وزیر وجے چودھری نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تاکہ نئی کابینہ کے ڈھانچے اور نوجوان چہروں کو شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ا?ج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس متوقع ہے جس میں کابینہ میں ممکنہ توسیع، وزراء￿ کی تعداد اور محکموں کی تقسیم پر بات چیت کی جائے گی اور ان معاملات پر ا?ئندہ دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی یو اور بی جے پی دونوں کے ایم ایل اے کو پٹنہ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جو ابھی تک نہیں پہنچے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد راجدھانی پہنچ جائیں۔ ایم ایل اے کی پٹنہ ا?مد کا سلسلہ ا?ج صبح جاری رہنے کی امید ہے۔
سیاسی حلقوں میں چرچا ہے کہ موجودہ حکومت کی کابینہ کا ا?خری اجلاس 13 اپریل کو ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اگلے دن یعنی 14 اپریل کو گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ استعفیٰ کے فوراً بعد این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں باضابطہ طور پر نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا جائے گا۔
نتیش کمار نے 10 اپریل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے حلف دلایا۔ اس کے ساتھ نتیش کمار ان لیڈروں کے منتخب گروپ میں شامل ہو گئے جنہوں نے چاروں ایوانوں: لوک سبھا، راجیہ سبھا، بہار قانون ساز اسمبلی، اور قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر کام کیا ہے۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026