جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تین برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کوملا وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کا فائدہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

تین برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کوملا وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کا فائدہ

Awaz E Bihar•28 مارچ، 2026 کو 07:00 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 28 مارچ (اے بی این )وزیر اعلیٰ کنیا اتھانہ منصوبہ کے تحت تین برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ مالی سال 2022-23 سے 2024-25 تک، 12لاکھ 53ہزار 831 لڑکیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں سے 10لاکھ 35 ہزار 770 مستفدین کو ڈی بی ٹی کے ذریعے رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر رجسٹریشن کے عمل میں جنوری کے آخری ہفتے سے تاخیر ہوئی تھی۔ اب تک 1لاکھ 10ہزار 367 درخواست موصول ہو چکی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور جلد ہی مزید مستفید ہونے والوں کو مدد ملے گی۔
محکمہ سماجی فلاح سے موصولہ معلومات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 3لاکھ 52ہزار 413 مستفیدوں اور 2024-25 میں 3لاکھ 36ہزار 699 مستفیدوں کو منصوبہ کا فائدہ دیا گیاہے ۔اسکیم کے تحت، نوزائیدہ لڑکی کو اس کی پیدائش کے پہلے سال میں2ہزار روپے اور ایک سال مکمل ہو نے پر تاریخ پیدائش کا رجسٹریشن اور آدھار رجسٹریشن کے بعد 1 ہزار روپے راست طور پر والدین ، مستفیدوں کے بنک کھاتے میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کنیا اتھان یوجنا (MKUY) نے ریاست میں لڑکیوں کی پیدائش، تعلیم اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 3 اگست 2018 کو شروع کی گئی، اس اسکیم کا بنیادی مقصد لڑکیوں کی نسل کشی کو روکنا، پیدائش کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا اور کم سنی کی شادی کو ختم کرنا ہے۔
بیٹیوں کے مستقبل کی مضبوط بنیاد:بہار میںوزیر اعلیٰ کنیا اتھانامنصوبہ نافذ ہے۔ یہ لڑکیوں کو ان کی پیدائش سے لے کر ان کی تعلیم اور خود انحصاری تک مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک سماجی پیغام دیتا ہے کہ بیٹیاں بوجھ نہیں بلکہ خاندان اور معاشرے کے لیے ایک طاقت ہیں۔بہار حکومت کا یہ اقدام ریاست میں جنسی تناسب کو بہتر بنانے، لڑکیوں کی تعلیم کی شرح میں اضافہ اور بچپن کی شادی جیسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026