جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سمستی پور، چھپرا میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 50، 50 نشستیں منظور
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سمستی پور، چھپرا میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 50، 50 نشستیں منظور

Awaz E Bihar•5 ستمبر، 2026 کو 07:57 AM•63 ویوز•2 منٹ پڑھیں

وزیر صحت نے کہا: اساتذہ و وسائل کی نہیں ہوگی کمی

پٹنہ: (اے بی این)بہار میں طبی تعلیم کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) نے تعلیمی سیشن 2026-27 سے شری رام جانکی میڈیکل کالج و اسپتال، سمستی پور اور راجکیہ میڈیکل کالج، چھپرا (سارن) میں ایم بی بی ایس کورس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں کالجوں میں 50، 50 نشستوں پر داخلہ ہوگا۔
NMC کے میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ (MARB) نے دونوں اداروں کو لیٹر آف پرمیشن جاری کیا ہے۔ اس منظوری سے ریاست میں طبی تعلیم کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں بڑی تعداد میں تربیت یافتہ ڈاکٹر دستیاب ہوں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے میڈیکل کالجوں سے نہ صرف طلبہ کو اپنے علاقے میں طبی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا بلکہ متعلقہ اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات اور جدید علاج کی سہولیات بھی مضبوط ہوں گی۔وزیر صحت نشانت نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمستی پور اور سارن میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی منظوری بہار کے لیے اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے میڈیکل کالجوں میں تعلیم کے لیے ضروری اساتذہ اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو ان کے علاقے میں ہی معیاری اور ماہر طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ نئے میڈیکل کالجوں اور ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ اس مقصد کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے بہار میں طبی تعلیم کے ساتھ صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو بھی مزید تقویت ملے گی۔


شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026