ریاست کی مالی حالت اچھی ہے، مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محکمہ منظم طریقے سے کام کریں : وزیر اعلیٰ
Awaz E Bihar••0 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 23 اپریل :(اے بی این )وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں محکمہ مالیات اور اندرونی وسائل سے متعلق محکموں کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران فاننس محکمہ، کمر شیل ٹیکس محکمہ، کان کنی محکمہ، شہری ترقیات و رہائش محکمہ، محصولات واصلاح اراضی محکمہ، شراب بندی، ایکسائز و رجسٹریشن محکمہ، ٹرانسپورٹ محکمہ،پنچایت راج محکمہ کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے اہداف، محصولات کی وصولی اور دیگر حصولیابیوں سے متعلق پرزنٹیشن کے توسط سے تفصیلی معلومات پیش کیں۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی مالی حالت اچھی ہے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محکمے منظم انداز میں کام کریں۔ محصولات میں اضافہ کو لے کر نئے ذرائع اور نئے امکانات تلاش کریں۔ تمام محکموں میںمالی نظم و ضبط ضروری ہے، اس تعلق سے ضروری کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔ وسائل کا صحیح استعمال ضروری ہے ۔ حکومت کے ذریعہ مختلف محکموں کے لیے جو ہدف مقرر کیا جاتا ہے، اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا بجٹ کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،ریاست میںبہت ترقیاتی کا م کیے جارہے ہیں، لوگوں کے مفاد میں حکومت تمام ضروری قدم اٹھائے گی۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجیندر پرساد یادو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹردیپک کمار، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر مہیر کمار سنگھ ،ریوینو واصلاح اراضی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر سی کے ا نیل ، فاننس محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر آنند کشور، محکم شہری ترقیات ورہائش محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر ونئے کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر کمار روی ، کمرشیل ٹیکس محکمہ کے کمشنر و سیکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ ، ٹرانسپورٹ محکمہ کے سیکریٹری مسٹر راجکمار ، اراضی ریکارڈ و سروے کے ڈائریکٹر مسٹر سوہرش بھگت ، معدن و کانکنی محکمہ کے ڈائریکٹر مسٹر منیش کمار مینا سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔